
ڈیرہ اسماعیل خان (زیبائے پاکستان) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایت جائز ہےلیکن افغانستان کی خودمختاری اور داخلی مشکلات کا احترام بھی ضروری ہے۔
اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ جذباتی روئے دونوں ممالک کیلئے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، دوطرفہ مفادات ،قابل اعتماد سیکیورٹی فریم ورک اور بین الاقوامی مسلمہ ضابطوں کو بروئے کار لایا جائے ، سفارتی مہم جوئی مسئلہ کا پائیدار حل تلاش کرسکتا ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ یکطرفہ عسکری مہم جوئی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید پیچیدگی کا سبب بنے گا، دونوں ممالک سے تحمل برداشت اور ذمہ دارانہ رویوں کو اپناتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں اوردونوں ممالک کے خیرخواہ اور خطے میں امن کے خواہاں ممالک سے پرامن سفارتی مداخلت کی توقع بھی رکھتے ہیں۔
