
تحریر : عصمت اللہ شاہ مشوانی
بلوچستان کی سیاست اور قبائلی نظام میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کا وجود کسی غنیمت سے کم نہیں ہوتا۔ انہی قد آور اور مخلص شخصیات میں ایک نمایاں نام جناب حاجی نعمت اللہ خان ملاخیل صاحب کا ہے، جو جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے ممتاز رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جید قبائلی و سماجی شخصیت اور رہبرِ ملاخیل قوم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ حاجی نعمت اللہ خان ملاخیل کی شخصیت صرف ایک سیاسی عہدے تک محدود نہیں بلکہ وہ اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے ایک سائبان کی مانند ہیں۔ ان کی بے لوث خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں اور نہ ہی وہ کسی سے ڈھکی چھپی ہیں۔ چاہے سیاسی میدان ہو، قبائلی جرگے ہوں یا سماجی فلاح و بہبود کے کام، وہ ہر جگہ صفِ اول میں نظر آتے ہیں۔ عوامی خدمت کا جذبہ ان کی سب سے بڑی خوبی ان کی سادگی اور ہر وقت دست یابی ہے۔ وہ اپنے علاقے کے ہر عام و خاص کے لیے، چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو، ہر وقت حاضر رہتے ہیں۔ ان کے دروازے غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ وہ لوگوں کے مسائل کو نہ صرف سنتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی کوششیں بھی کرتے ہیں۔سیاسی و قبائلی قیادت جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے انہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے۔ ملاخیل قوم کے رہبر کی حیثیت سے انہوں نے قبائلی تنازعات کے حل اور بھائی چارے کے فروغ میں جو کردار ادا کیا ہے، وہ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ ان کی حکمت اور تدبر نے کئی پیچیدہ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا ہے۔ حاجی نعمت اللہ خان ملاخیل صاحب نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ ان کا مقصد صرف عہدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بچہ بچہ ان کی عزت کرتا ہے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ میرے جانب سے پیش کی جانے والی یہ تحریر دراصل ان ہزاروں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی ہے جو حاجی نعمت اللہ خان ملاخیل کی شفقت اور قیادت کے معترف ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حاجی صاحب کو لمبی زندگی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے، تاکہ وہ اسی طرح علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں۔
