فیاض محمود شیخ کی خصوصی ہدایات پر یومِ عاشورہ کے موقع پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،

0

شکارپور(زیبائے پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ کی خصوصی ہدایات اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت، شیخ ہاؤس یوتھ ونگ کے زیرِ اہتمام یومِ عاشورہ کے بابرکت اور غم انگیز موقع پر ایک روزہ “فری میڈیکل کیمپ” کا انعقاد کیا گیا۔
اس فلاحی کیمپ کی سربراہی شیخ ہاؤس یوتھ ونگ کے صدر عمیر احمد شیخ نے کی۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یومِ عاشورہ کے جلوس میں شریک عزاداروں اور شہریوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں موقع پر ہی مفت ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کا کہنا تھا کہ خدمتِ خلق اور عزاداروں کی سہولت کے لیے یہ کاوشیں چیئرمین فیاض محمود شیخ کے وژن کا عکاس ہے۔ شیخ ہاؤس یوتھ ونگ نے ہمیشہ سے عوامی خدمت کے جذبے کو مقدم رکھا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ علاقہ مکینوں اور عزاداروں نے شیخ ہاؤس کی اس بروقت اور انسانیت دوست طبی سہولت کی فراہمی پر چیئرمین فیاض محمود شیخ اور عمیر احمد شیخ کی خصوصی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.