حضور اکرم ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ فیاض محمود شیخ

0

شکارپور(زیبائے پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر اہلِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پوری امتِ مسلمہ کے لیے نہایت مقدس، بابرکت اور خوشی کا دن ہے، کیونکہ اسی مبارک دن نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی۔

فیاض محمود شیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ محبت، بھائی چارے، برداشت، امن، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا عظیم درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر ہمیں نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا عملی اظہار کرتے ہوئے آپ ﷺ کی تعلیمات اور سنتِ مبارکہ پر عمل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ آج کے دور میں معاشرے میں امن، اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل ناگزیر ہے۔

فیاض محمود شیخ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی محبت، سنتِ مبارکہ پر عمل اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے، مملکتِ خدادادِ پاکستان کو امن، خوشحالی، استحکام اور ترقی نصیب فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.