چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کی جانب سے ایم پی اے جام شبیر علی کی بہو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

0

شکارپور(زیبائے پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے ایم پی اے جام شبیر علی خان کی بہو اور بیرسٹر جام ذیشان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوٸے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور اس مشکل اور غم کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہوں۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لٸے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
فیاض محمود شیخ نے مزید کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت پسماندگان کو اس ناقابلِ تلافی صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.