کراچی، دو فیملیز کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم،ڈی آئی جی ساﺅتھ سے تین روز میں رپورٹ طلب
کراچی(زیبائے پاکستان )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 2 فیملیز کے درمیان لڑائی جھگڑے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت کی ہے کہ ڈی آئی جی ساﺅتھ تین روز میں رپورٹ پیش کریں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وائرل کلپ میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کے مبینہ مس کنڈکٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ معاملے سے متعلق درج مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق تمام پہلووں کا جائزہ لے کر ملوث افراد کا تعین کیا جائے۔
