وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان میڈیا کی آزادی اور ریاستی امور کو اچھے طریقے سے چلانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،اسد خان مندوخیل

0

اور کوشش کر رہی ہے کی ریاستی و پرائیویٹ میڈیا کیساتھ ساتھ خصوصاً سوشل میڈیا پر آنے والے خبروں میں سو فیصد سچائی ہو،
کوئی بھی ادارہ اس وقت تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے افراد اس مشن میں
شامل نہ ہوں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسد خان مندو خیل۔
کوئٹہ(زیبائے پاکستان)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حتی الوسع کوشش کررہی ہے کہ میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا پر آنے والے خبروں میں سو فیصد سچائی ہو، کوئی بھی ادارہ اس وقت تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے افراد اس مشن میں شامل نہ ہوں۔ یہ بات پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد خان مندو خیل نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا خواندگی کے ذریعے سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے حصول کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر غلط خبروں کی بھرمار ہے۔ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ آپ معاشرے میں اس ناسور کو پھیلنے سے روکے تاکہ بے راہ روی کا قلع قمع ہو۔ اس موقع پربلوچستان کے مایہ ناز پروفیسرمحمد رحیم ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نئے نسل کو اس معاشرتی برائی کے بارے آگاہی فراہم کرنا ہوگا تاکہ وہ جب عملی زندگی میں قدم رکھے تو وہ اپنے ملک میں حقیقت پسندی کو فروغ دینے میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں میڈیا لٹریسی کو فراموش نہیں کر سکتے، چونکہ میڈیا سے متعلقہ لوگ بلا واسطہ طور پر خبروں کی ترسیل وغیرہ کے معاملات سے منسلک ہوتے ہیں، اخباری نمائندے ہی اصل میں غلط خبروں کی روک تھام میں سب سے زیادہ بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں کہاکہ میڈیا کے لوگوں کے لئے اس طرح کے سیمینار منعقد کرنا ان کی ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ چونکہ سوشل میڈیا پر معاشرے کے ہرفرد کو رسائی حاصل ہے اسلئے جنرل پبلک کو اس طرح سیمینارز میں مدعو کیا جائے تاکہ معاشرے کے ہر فرد کو اس سماجی برائی کے بارے میں آگاہی حاصل ہو اور وہ اس سلسلے میں اپنی قومی فریضہ پوری کرنے کیلئے تیار رہے۔ انھیں معلومات حاصل ہو ں کہ غلط خبروں کی ترسیل کو کس طرح روکا جائے، وہ اس قابل ہوکہ سوشل میڈیا پر کس طرح کے خبروں کو شیئر کیاجائے۔ آن لائن خبروں کی کس طرح جانچ پڑتال کی جائے۔ انھوں مزید کہا کہ ہمارے ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گرد ی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس معاشرتی ناسور کو سوشل میڈیاکے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اور دہشتگردی کے واقعات کو مسترد کرنے کیلئے ریاستی بیانئیے کو آگے لے کر سوشل میڈیا کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے سیمینار میں کاونٹر وائلنٹرنگ ایکسٹرمیزم کے ڈائریکٹر جنرل طاہرہ سیدہ ڈائریکٹر شاہد عمران رانجھا اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مجتبٰی نے آن لائن اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈیجیٹل میڈیا پر غلط خبروں کی روک تھام کے بارے میں سیمینار کے شرکاء کے ساتھ اپنے تجربات و خیالات شیئر کئے۔ بعد ازاں۔مقررین نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.