شیخ فرید
وادیء شال مہر و محبت کی وادی ہے ،جہاں دشت کے گواڑخ ایک جانب اپنے رنگوں سے دلوں کو لبھاتے ہیں تو دوسری جانب چلتن و تکتو کی فضائیں گنگناتی سنائی دیتی ہیں ۔
ایسے سمے میں شعر و ادب کی محفلیں خوب رنگ جماتی ہیں ۔
اِن رنگوں میں ایک رنگ انجمن دبستانِ بولان کا ہے ۔ جو مشاعروں کی صورت بکھرتا اور نکھرتا رہتا ہے
گزشتہ دنوں ماہانہ محفل مسالمہ نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہوا ۔ یاد رہے دبستانِ بولان کی ماہانہ محفل میں نہ صرف کوئٹہ بلوچستان بھر سے اور دوسرے صوبوں کے شعراء آن لائن شرکت کی ۔
نظامت کے فرائض کامران قمر نے احسن طریقے سے انجام دئیے
اس مرتبہ پھر پاکستان کے نامور شعرا نے آن لائن شرکت کی۔ یہ روایت کوئٹہ میں صرف دبستان بولان، کوئٹہ نے قائم کی ہے۔ آن لائن شعرا میں کراچی سے ڈاکٹر شاداب احسانی اور ڈاکٹر فاطمہ حسن، ملتان سے ڈاکٹر شوذب کاظمی، ساہیوال سے اوصاف شیخ، حیدر آباد سے پروفیسر عتیق الرحمن، اسلام آباد سے زکیہ بہروز ذکی، امریکہ سے ڈاکٹر اکرم خاور، راولپنڈی سے سید طاہر عباس اور لاہور سے زرقہ نسیم غالب نے شرکت کی۔

ان کے علاوہ مقامی شعرا میں پروفیسر صدف چنگیزی، محمود محور، جہانگیر کاوش، نیاز خلجی، کامران قمر، شفقت عاصمی، جرات علی رضی، عذرا گل، حمیدہ سیما، عرفان علی عابد، کاتب نثار حیدری، ارم زہرا، ردا بتول، سجاد حیدر اور عیسی خان رسولی نے شرکت کی ۔۔
بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) کی گیارہ رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے ۔حلف برداری کی تقریب گل باغ میں ہوگی ۔
دوسری جانب بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کی ادبی سوسائٹی نے اپنی ادبی سرگرمیوں کو وسعت دینے کیلیے نئی حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے ۔
گزشتہ دنوں براہوی زبان کے معروف شاعر ، ادیب اوف صحافی ظفر ذیشان نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ کی اسٹیشن ڈائریکٹر محترمہ صدیقہ ملالئی سے ملاقات کی اور ریڈیو سے براہوی پروگرام بارے تفصیلی باہمی گفتگو ہوئیب، اِس موقع پر ظفر ذیشان اہنی کتاب بھی پیش کی ۔۔
