چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ کی خصوصی ہدایات، اولڈ بیگاری پمپنگ اسٹیشن پر مرمت اور پائپ تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

0

شکارپور (زیبائے پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ کی خصوصی ہدایات اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے واضح عزم کے تحت شہر کے پمپنگ اسٹیشنوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت، بحالی اور مؤثر مانیٹرنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ چیف میونسپل آفیسر (CMO) عابد لطیف راجپوت نے چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ کی ہدایات پر اولڈ بیگاری پمپنگ اسٹیشن کا اچانک تفصیلی دورہ کیا اور دورے کے دوران انہوں نے وہاں جاری پائپ کی تبدیلی، نئی مشینری کی تنصیب اور مرمت کے تمام تکنیکی امور کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ انجینئرنگ عملے اور ٹیکنیکل ٹیم نے انہیں اس ترقیاتی کام کی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف میونسپل آفیسر نے واضح کیا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کی واضح پالیسی ہے کہ شہر کی ترقی اور فلاحی کاموں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عملے کو ہدایات دی کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کی ہدایات کے مطابق پائپ کی تبدیلی اور مرمت کے تمام مراحل میں اعلیٰ معیار کا میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ تعمیراتی پائیداری طویل عرصے تک برقرار رہے اور جاری کاموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو فوری اور مستقل ریلیف مل سکے۔
اس موقع پر مزید انہوں نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشنز کے فعال رہنے اور مشینری کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
شہر کی عوامی حلقوں کی جانب سے شہر کے اہم پمپنگ اسٹیشنوں پر اس مرمتی کام اور انتظامیہ کی پھرتی کو عوامی حلقوں، تاجروں اور سماجی تنظیموں کی طرف سے بے حد سراہا گیا اور شہریوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ اور بلدیاتی ٹیم کے اس بروقت اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے گلی محلوں میں گندے پانی کے کھڑے ہونے کے دیرینہ مسائل مستقل طور پر حل ہو جائیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.