ژوب: گران مشر گورنر بلوچستان کے فرزند بیرسٹر شیخ امیر خان مندوخیل کا 7 کلومیٹر واٹر سپلائی منصوبے کا تفصیلی دورہ

0

ضلع ژوب (زیبائے پاکستان)گران مشر، صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و گورنر بلوچستان *جناب حاجی شیخ جعفر خان مندوخیل کے فرزند بیرسٹر شیخ امیرخان مندوخیل نے ضلع ژوب شہر کے لیے گورنر بلوچستان کے خصوصی فنڈز سے بچھائی جانے والی 7 کلومیٹر طویل صاف پانی کی پائپ لائن کے میگا منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔
سائٹ پر موجود ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) اور ایس ڈی او نجیب اللہ نے بیرسٹر شیخ امیر خان مندوخیل کو منصوبے کی موجودہ پیش رفت، پائپ لائن کے معیار اور تکمیل کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر بیرسٹر شیخ امیر خان مندوخیل نے کہا کہ یہ منصوبہ میرے والد، گران مشر، صوبائی صدر جناب گورنر بلوچستان کا ضلع ژوب کے غیور عوام کے لیے ایک خصوصی تحفہ ہے۔ اس تاریخی منصوبے کی تکمیل سے ژوب شہر کا دیرینہ پانی کا بحران مستقل بنیادوں پر ختم ہو جائے گا اور ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اسے مقررہ وقت میں مکمل کر کے عوام کے حوالے کیا جائے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ژوب کے ضلعی صدر محمد رحیم مندوخیل، جنرل سیکرٹری مولوی حیات خان مندوخیل، مشرشیخ پاپنئدہ خان مندوخیل رہنما دولت خان مندوخیل، عبداللہ خان کاکڑ، ظاہر خان ناصر، ڈاکٹر عبدالقیوم، گل زمان ناصر، بابو گل ناصر، ملک اختر مندورخیل، شیراب خان اور آفس سیکرٹری شیراب خان مندورخیل سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.