کوئٹہ(زیبائے پاکستان)رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کرکے دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ایک لاش عبدالرحمان کھیتران کی قیام گاہ کے قریب سے برآمد ہوئی۔پولیس نے لاشوں کی باقیات کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیےہسپتال منتقل کردیا ہے۔
