محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کے احکامات جاری

0

لاہور(زیبائے پاکستان)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ کیا اور شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے۔

دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے سنٹر میں تقریباً دو گھنٹے گزارے اور شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، انہوں نے بزرگ خواتین کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے بعض شہریوں کی دستاویزات کی تیاری کا عمل اپنے سامنے مکمل کرایا۔ اس موقع پر سنٹر میں موجود مرد و خواتین نے نادرا کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں 10 سے 15 منٹ میں باری مل گئی اور انتظار نہیں کرنا پڑا، جبکہ دو سال قبل انہیں دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے رش کے باوجود شہریوں کے لیے نادرا سنٹر میں کیے گئے اچھے انتظامات کو سراہا اور سنٹر کی انچارج سمیت عملے کو شاباش دی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شہریوں کی ہر موقع پر مکمل رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں بار بار سنٹر آنے کی زحمت نہ اٹھانا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا سنٹر پیکو روڈ پر شہریوں کا فیڈ بیک بہت مثبت تھا۔ عوام کو تیز رفتار اور بہترین خدمات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.