ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے مارچ 2026 میں بلوچستان کے دور آفتادہ علاقوں میں 306 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

کوئٹہ (زیبائے پاکستان)ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ جنوبی بلوچستان میں مارچ 2026 کے دوران 48کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد
عوامی سہولیات کی فراہمی اور مقامی مسائل کے فوری حل کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں تُربت، بُلیدہ،ہوشاب، دشت، پنجگُور، خاران ، دالبندین ، ماشکیل اورمند میں مقامی سطح پر کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد کیا، جن میں مقامی عمائدین، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ان کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا، ان کے مسائل سننا اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا تھا۔
شہریوں نے صحت، تعلیم، پینے کے پانی، سیکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل پیش کیے، جن کے فوری حل کی یقین دہانی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرائی گئی۔
شرکاء نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھلی کچہریوں اور جرگوں کے انعقاد کو مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا۔
