چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو تہاڑ جیل سے رہا

0

ویب ڈیسک | 16 فروری 2026

بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین راجپال یادو کو 2010 سے جاری چیک باؤنس کیس میں بالآخر مشروط ضمانت مل گئی ہے، جس کے بعد انہیں تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق، طویل قانونی جنگ اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں کی حمایت کے بعد اداکار کو یہ عارضی ریلیف حاصل ہوا ہے۔

کیس کا پس منظر یہ قانونی تنازع اس وقت شروع ہوا جب راجپال یادو اور ان کی اہلیہ نے 2010 میں اپنی فلم ’آتا پتا لاپتا‘ کی تیاری کے لیے تقریباً 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ فلم کی ناکامی کے بعد وہ رقم کی واپسی میں ناکام رہے اور ان کے دیے گئے چیکس باؤنس ہو گئے۔ سود اور جرمانے شامل ہونے کے بعد یہ رقم بڑھ کر اب 9 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

عدالتی کارروائی اور گرفتاری عدالت نے تصفیہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر راجپال یادو کو فروری کے آغاز میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا۔ گزشتہ ہفتے دہلی کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ اداکار نے اپنی مرضی سے کیے گئے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے ان کی قید محض ایک رسمی کارروائی نہیں تھی۔

تازہ ترین صورتحال پیر (16 فروری) کو عدالت نے کچھ سخت شرائط کے ساتھ ان کی ضمانت منظور کر لی، جس کے نتیجے میں ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ واضح رہے کہ اس مشکل گھڑی میں بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے بھی راجپال یادو کی مدد کی تاکہ وہ قانونی گرداب سے باہر نکل سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.