اسلام آباد:(زیبائے پاکستان )آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے نئی پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں، اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کریں گے۔
