پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٸر رہنما اور سابق صوبائی وزیر مقبول احمد شیخ کا گاؤں کوٹ جاگن بھیو کا دورہ، صوبائی مشیر میر بابل خان بھیو سے اظہار تعزیت
شکارپور(زیبائے پاکستان)مقبول احمد شیخ نے صوبائی مشیر برائے جنگلات و جنگلی حیات، میر بابل خان بھیو کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے میر بابل خان بھیو کے کزن مرحوم میر عامر خان بھیو کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق صوبائی وزیر مقبول احمد شیخ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر ضلعی زکواة چیٸرمین شکارپور رٸیس عمران ناپر، شیخ ویلفیئرایسوسی کے صدر محمد، حاجی محمد صالح شیخ، آصف شیخ، ڈاکٹر فیضان دایو ودیگر بھی ہمراہ تھے۔
