ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر مقدمے کا ریکارڈطلب کر لیا گیا

0

لاہور ( زیبائے پاکستان ) ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پرعدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

’’ 24نیوز ‘‘ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا،ریکارڈ پیش نہ کیاگیا تو میرٹ پر ضمانت کا فیصلہ کر دیا جائےگا ۔

عدالت نے ضمانت کی درخواست کو انتظار میں رکھ لیااور ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر عمر سے دلائل طلب کر لیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے کی سماعت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.