اگر عمران خان چھوٹے صوبوں کی بات پر نظام کیساتھ کھڑے ہوگئے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہے گی: علی محمد خان کھل کر بول پڑے

0

اسلام آباد (زیبائے پاکستان) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان چھوٹے صوبوں کی بات پر نظام کیساتھ کھڑے ہوگئے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نہیں ،صرف بانی پی ٹی آئی چھوٹے صوبوں کے حامی ہیں۔اگر عمران خان اس بات پر نظام کے ساتھ کھڑے ہوگئے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہے گی، نظام براہ راست بانی پی ٹی آئی سے بات کرے۔ بلاول بھٹو باتیں تو اچھی کر رہے ہیں مگر جس ظلم کی طرف وہ اشارہ کر رہے ہیں وہ گورنر راج پیپلز پارٹی نے ہی لگا یا، اپنی سیاست بچانے کیلئے بلاول کو اب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتا ہوا ظلم نظرآیا، قوم ان ڈرامے بازیوں کیلئے تیار نہیں۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ جو بلاول کہہ رہے ہیں اگر اُس پر یقین رکھتے ہیں تو اپنے گورنر سے کہہ دیں کہ پیچھے ہٹ جائیں، انکا وولٹیج پہلے ہی 440 سے 140 پر آگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.