محسن نقوی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، نئے صوبوں اور اختیارات کی منتقلی پر گفتگو

0

لاہور(زیبائے پاکستان)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہ راست عوامی سہولت، بہتر طرز حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملک کے مستقبل سے ہے، جبکہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہوسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے لیے حکومتی اقدامات اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ملک کے عام لوگ ہیں اور تمام فیصلے عوام کی منشا اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا تو کل معاف نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسداد دہشتگردی اور قیام امن کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.