سورنج میں کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کےباعث ہونے والا حادثہ نہایت افسوسناک ہے۔ وزیراعظم

0

اسلام آباد(زیبائے پاکستان )وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کان حادثہ میں مزدوروں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سورنج میں کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کےباعث ہونے والا حادثہ نہایت افسوسناک ہے

پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی کاروائیوں کو موثر اور مستعد انداز میں جاری رکھیں

تمام زخمیوں کے بروقت ریسکیو اور علاج کے لئے خصوصی انتظامات یقینی بنائیں جائیں

متاثرہ مزدوروں کے ریسکیو اور ریلیف تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جاۓ۔

وزیراعظم نےجاں بحق افراد کے لواحقیین سے دلی تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کے لیۓ خصوصی دعا بھی کی۔

کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں محفوظ بنانے کے لئے مستقل حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں
محنت کش افراد ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.