ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح پر بالی ووڈ اسٹارز نہال، سوشل میڈیا پر پیغامات وائرل
ویب ڈیسک | 16 فروری 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بڑی جیت نے بالی ووڈ ستاروں کو بھی جشن منانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کی جانب سے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اجے دیوگن اور انیل کپور کی ٹویٹس بالی ووڈ کے سینیئر اداکار اجے دیوگن نے ایکس (ٹویٹر) پر ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ شاندار ٹیم جیت کو بالکل آسان بنا دیتی ہے، کیا ہی زبردست کھیل پیش کیا گیا”۔ دوسری جانب انیل کپور نے بھارتی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فخر کا اظہار کیا اور لکھا کہ “جیت ایسے حاصل کی جاتی ہے، ہمیں اپنی ٹیم پر ناز ہے”۔
انوپم کھیر اور ارجن رامپال کا جشن اداکار انوپم کھیر نے میچ کے آخری لمحات کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خوشی سے نعرے لگاتے اور قہقہے لگاتے نظر آئے۔ ارجن رامپال نے انسٹاگرام پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ “کام تمام! سپر 8 میں پہنچنے کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی، ہمیں اپنی ‘مین ان بلیو’ سے محبت ہے”۔
ایشان کشن اور بمراہ کی کارکردگی کا تذکرہ اداکار وویک اوبرائے نے بھی اپنی ٹویٹ میں میچ کے کلیدی کھلاڑیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے ایشان کشن کی 40 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز اور جسپریت بمراہ و ہاردک پانڈیا کی ابتدائی وکٹوں کو میچ کا پانسہ پلٹنے والا قرار دیتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
