بلوچستان حکومت کے شاہد رند کی جانب سے (ڈی جی پی آر) ملازمین کیخلاف غیر زمہ دارانہ بیان قابل افسوس ہے۔حقائق سے ناواقف ہے۔ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) بلوچستان کے ملازمین نے حکومت بلوچستان کے ایک ذمہ دار شخص کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر سخت برہمی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اعلیٰ اہلکار کی جانب سے ڈی جی پی آر کے ملازمین کو نااہل قرار دینے اور محکمہ کو ختم کرنے کی بات کرنے پر ڈی جی پی آر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قابل افسوس اور حقائق سے ناواقف قرار دیا ہے۔کمیٹی کے مطابق، اس قسم کا بیان ایک ذمہ دار عہدیدار کو زیب نہیں دیتا۔ اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان سے محکمہ کے تمام افسران و ملازمین کے عزت نفس کو شدید مجروح کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں یہ حقیقت مدنظر رکھنی چاہیے تھی کہ ڈی جی پی آر میں تعینات 75 فیصد افسران بلوچستان پبلک سروس کمیشن (BPSC) کا امتحان پاس کرکے مکمل میرٹ پر اپنے عہدوں پر فائز ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قابلیت کا اعتراف حکومتی سطح پر مختلف فورمز پر بار بار کیا جا چکا ہے۔محکمہ ہذا کی صلاحیتوں کا اندازہ پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور دیگر سماجی ذرائع ابلاغ کے تمام فورمز پر اس کے جاندار کردار سے لگایا جا سکتا ہے۔ ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ وار کے اس مشکل دور میں قلیل تنخواہوں پر سال کے 365 دن بلا ناغہ خدمات انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی بجائے محکمہ کی تحقیر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔محکمہ کی خدمات کا اعتراف میں سابقہ ادوار میں صوبائی حکومت نے محکمہ کے ملازمین کی اہلیت اور خدمات کے اعتراف میں ان کے لیے اسپیشل الاؤنس کی اجرائ کا اعلان کیا تھا، جو الاؤنس کمیٹی کی میٹنگ کے ایجنڈے میں بھی شامل ہے۔اور ابھی پراسس میں ہے۔ حکومت کے اعلی عہدیدار کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے تناظر میں ڈی جی پی آر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈی جی پی آر کے تمام افسران، تکنیکی عملہ اور دیگر ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس 3 مارچ منگل کو دوپہر 12 بجے ڈی جی پی آر دفتر میں طلب کر لیا ہے۔
