کوئٹہ مبینہ چوری شدہ گاڑی برآمد، بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار چونکا دینے والا انکشاف

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس سی آئی ڈبلیو پولیس نے مبینہ طور پر چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی جبکہ بین الصوبائی گاڑی چوری کرنے والے گروہ کے مبینہ سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم داؤد سمالانی کو دھر لیا اور کارروائی کے دوران مبینہ طور پر چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لی۔
معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ملزم داؤد سمالانی مبینہ طور پر شالکوٹ کے ایس ایچ او خیر محمد سمالانی کا بھائی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ داؤد سمالانی کو پولیس حراست سے چھڑانے کے لیے بھی مبینہ طور پر کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے بعد شہر میں چہ مگوئیاں اور سوالات جنم لینے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس اس معاملے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات کر رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس کیس سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.