ڈیرہ مراد جمالی ،نوتال اور ڈیرہ بگٹی مختلف فائرنگ کے واقعات ایک شخص ہلاک دو خواتین ایک بچے سمیت آٹھ افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (زیبائے پاکستان) ڈیرہ مراد جمالی ،نوتال اور ڈیرہ بگٹی مختلف فائرنگ کے واقعات ایک شخص ہلاک دو خواتین ایک بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ایک حملہ آور بھی گرفتار آلہ قتل برامد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی سوئی پولیس تھانے لنجو صفاری کے دو رہائشی افراد پر مسلح افراد کی فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ابراہیم چاکرانی بگٹی ہلاک جبکہ حمزہ چاکرانی شدید زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار جبکہ زخمی کو مقامی ہسپتال جمالی منتقل کردیا گیا نوتال پولیس تھانے کی حدود نوتال سٹی میں سیال قبیلے کے دو گروپ میں مسلح تصادم فائرنگ سے محمد شریف سیال زخمی ہوگیا زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا نوتال پولیس کی فوری کاروائی فائرنگ میں ملوث ایک حملہ آور گرفتار اسلحہ برآمد مقدمہ درج کرلیا گیا صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود گوٹھ عبدالرحمان کھوسو میں دوسگے بھائیوں میں اراضیات کے تنازعے پر فائرنگ جس کے نتیجے میں عبداوہاب کھوسو شدید زخمی ہوگئے زخمی کو صحبت پور سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں بازار میں روڈ حادثے میں دو خواتین ایک بچہ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ان واقعات کی متعلقہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے
