پی بی 44 میں ریکارڈ ترقیاتی کام سورج کی روشنی کی مانند ہیں۔ پیپلز پارٹی

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی۔بی 44 کے ترجمان نے شکست خوردہ عناصر کی جانب سے بدنیتی پر مبنی جاری کردہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حقائق کے سراسر منافی قرار دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر مخالفت برائے مخالفت کی عینک اتار کر اور ذاتیات سے بالاتر ہو کر حالات کا جائزہ لیا جائے تو موجودہ دور میں حلقہ پی۔بی 44 میں ہونے والے ترقیاتی کام اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ عناصر نے اپنی جماعت کے منشور اور عوامی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف حلقہ پی۔بی 44 کے منتخب نمائندے کو تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے، جس میں نہ صرف سیاسی بلکہ اخلاقی اور قبائلی روایات و اقدار کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق جھوٹے پروپیگنڈے اور بغض پر مبنی بیانات کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی سورج کی روشنی کو انگلی سے چھپایا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حلقہ پی۔بی 44 میں ترقی اور خوشحالی کے آثار واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، تاہم یہ بات بھی سمجھنی چاہیے کہ مسائل کا حل ایک دن میں ممکن نہیں اور نہ ہی جادو کی چھڑی گھما کر تمام مسائل ختم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی اپنی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں اور یہ بتائیں کہ ان کی جماعت کے تین سالہ دورِ حکومت میر وزیر اعلیٰ ھوکر حلقے میں کون سا نمایاں ترقیاتی کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ کھوکھلے نعروں اور بے بنیاد الزامات کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے اپنے مشن پر قائم ہے اور حلقہ پی۔بی 44 میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ بے بنیاد الزامات ، منفی پروپیگنڈوں سے عوام گمراہ ھونگے نہ ترقی کا عمل رک سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.