سردار دودا خان شاھوانی اور ساتھیوں کا اغواء بدامنی کی بدترین مثال ہے۔ سید صادق آغا

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان) تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر اور عوام کے منتخب کردہ فارم 45 کے ایم پی اے سردار دودا خان شاہوانی، ان کے بھائی اور بہنوئی کے دشت کے علاقے سے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات نہ صرف عوام میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں بلکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے اغواء کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سردار دودا خان شاہوانی اور دیگر مغویان کو رہا کریں، جبکہ سیکیورٹی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مغویان کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔سید صادق آغا نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا اس طرح اغواء ہونا انتہائی تشویشناک ہے اور اس سے عوام کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہیں اور ایسے واقعات سے صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے، جس کیلئے فوری اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.