میر عبید گورگیج کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ معتبرین

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں اور معائنہ کمیٹی پی۔بی 44 کے اراکین میر ابرار جعفر، میر حاجی لعل محمد جتک، میر ثناء اللہ جتک، میر شیر احمد بنگلزئی، مانا علی رئیسانی، طارق سرپرہ، ملک منان بنگلزئی اور صوبیدار جتک نے اپنے مشترکہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 میر عبید اللہ گورگیج کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈا، بے بنیاد الزامات اور سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی بچگانہ مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب اوچھے ہتھکنڈے عوام کی نظروں میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر عبید اللہ گورگیج آج پی بی 44 کے ایک روشن ستارے کے طور پر ابھر چکے ہیں، جن کی عوامی خدمت، ترقیاتی کاموں اور عوام دوست پالیسیوں کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بچوں سے ویڈیوز بنوا کر سوشل میڈیا پر پھیلانے جیسے غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر مخالفین تعصب اور ذاتی مفادات کی عینک اتار کر زمینی حقائق کا جائزہ لیں تو انہیں صاف نظر آئے گا کہ حلقہ پی بی 44 میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ میر عبید اللہ گورگیج کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہے اور ایسے منفی پروپیگنڈوں کو مسترد کر چکی ہے۔ آئندہ انتخابات میں بھی عوام اپنی طاقت سے ان عناصر کو جواب دے گی جو ذاتی مفادات کیلئے جھوٹ اور بہتان کا سہارا لے رہے ہیں۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منتخب نمائندوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کے منفی ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.