وفاقی آئینی عدالت، بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات اضافی مراعات دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

0

اسلام آباد(زیبائے پاکستان)وفاقی آئینی عدالت، بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات اضافی مراعات دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری سے جاری کردہ اضافی مراعات کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قرار

وفاقی آئینی عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی اپیل خارج کر دی

چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا

قانون کیخلاف کیا گیا ہر حکومتی اقدام بلاجواز ہوتا ہے، وفاقی آئینی عدالت

ریٹائرڈ چیف سیکرٹریز اور انکی بیوگان کو تاحیات اضافی مراعات کی قانون میں گنجائش نہیں، فیصلہ

ریٹائرمنٹ پر پنشن اور دیگر مراعات مروجہ قانون کے مطابق ہی مل سکتی ہیں، فیصلہ

قانون کے مطابق تنخواہ، پنشن اور مراعات کے رولز بنانے کا اختیار فنانس ڈپارٹمنٹ کو ہے، فیصلہ

وزیرخزانہ یا چیف سیکرٹری مراعات اور پنشن کے حوالے سے کوئی اختیار نہیں رکھتے، فیصلہ

موجودہ کیس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اضافی مراعات کی منظوری دی جو خلاف قانون ہے، فیصلہ

آئین میں صرف ان اقدامات کی اجازت ہے جن پر کوئی قانونی قدغن نہ ہو، وفاقی آئینی عدالت

بلوچستان حکومت نے سابق چیف سیکرٹریز اور انکی بیوائوں کو تاحیات اضافی مراعات دی تھیں

بلوچستان ہائیکورٹ نے اضافی تاحیات مراعات خلاف قانون قرار دی تھیں

بلوچستان ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت نے آئینی عدالت میں اپیل دائر کی تھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.