پاکستان نیوی کے باصلاحیت باکسر محمد جانزیب نے انٹرنیشنل فائٹ نائٹ بلوچستان کوئٹہ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار راؤنڈز پر مشتمل ٹائٹل فائٹ میں اپنے حریف کو شکست دے کر نیشنل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )پاکستان نیوی کے باصلاحیت باکسر محمد جانزیب نے انٹرنیشنل فائٹ نائٹ بلوچستان کوئٹہ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار راؤنڈز پر مشتمل ٹائٹل فائٹ میں اپنے حریف کو شکست دے کر نیشنل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
محمد جانزیب، جن کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے، اپنی بہترین مہارت، محنت، لگن اور پروفیشنل باکسنگ صلاحیتوں کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا اور پاکستان نیوی کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان نیوی اور بلوچستان کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔
اس موقع پر محمد جانزیب نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران بالخصوص ڈائریکٹر اسپورٹس پاکستان نیوی کامران صاحب اور او آئی سی آصف نوشاد صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:
“میں اپنے اعلیٰ افسران کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے انٹرنیشنل فائٹ نائٹ جیسے بڑے ایونٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور ہر قدم پر بھرپور سپورٹ کی۔ انہی کی حوصلہ افزائی اور اعتماد کی بدولت میں یہ نیشنل ٹائٹل پاکستان نیوی کے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروفیشنل فائٹ نائٹ کا ان کا پہلا نیشنل ٹائٹل ہے جو ان کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی ہے، اور وہ مستقبل میں بھی پاکستان نیوی اور ملک کا نام مزید روشن کرنے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔
عوامی و اسپورٹس حلقوں کی جانب سے محمد جانزیب کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
