کچلاک،مقامی پلازہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مزدوری کرنے والے دو بھائی جاں بحق

0

کچلاک(زیبائے پاکستان  )کچلاک بازار کے قریب وزیر آباد روڈ پر واقع ایک کمرشل پلازہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے وہاں مزدوری کرنے والے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد حسن اور محمد عاطف کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے تھا اور وہ یہاں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔واقعے کے بعد مسلح ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کچلاک تھانے کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کچلاک میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.