ووٹ کی عمر 18 سے بڑھانے کی بحث دراصل نوجوان شعور، تخلیقی سوچ اور نئے سیاسی خیالات سے خوف کی علامت ہے۔ ثناءاللہ بلوچ

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )ثنا اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ووٹ کی عمر 18 سے بڑھانے کی بحث دراصل نوجوان شعور، تخلیقی سوچ اور نئے سیاسی خیالات سے خوف کی علامت ہے۔

یہ فیصلہ ریاستی و حکومتی حلقوں کے اندر موجود اس احساسِ شرمندگی کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ نوجوان نسل اب سوال پوچھ رہی ہے، بیانیوں کو چیلنج کر رہی ہے اور فرسودہ سیاسی ڈھانچوں کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔

اگر واقعی سیاسی اصلاحات مقصود ہیں تو پھر صرف ووٹ کی عمر پر بحث کیوں؟ دو سے زیادہ پارلیمانی مدتوں پر پابندی لگائی جائے، وزیرِاعظم و صدر کے عہدوں میں صوبائی روٹیشن ہو، ایک متوازن اور مساوی نمائندگی والی وفاقی اسمبلی قائم کی جائے،

اور ایسے وسیع البنیاد پارلیمانی و وفاقی اصلاحات لائی جائیں جو اس ملٹیری میجوریٹیرین Military-Majoritarian نظام کا خاتمہ کریں جس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا مسلسل سیاسی دباؤ اور عددی جبر کا شکار رہتے ہیں جبکہ آبادی کے نام پر چند خطے پورے وفاق پر غالب آ جاتے ہیں۔

جمہوریت کا مقصد نوجوانوں کی آواز دبانا نہیں بلکہ تمام اکائیوں کو برابری، وقار اور حقیقی نمائندگی دینا ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.