
کوئٹہ(زیبائے پاکستان) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی انسانیت دشمنی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کیے جا سکتے اور دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں، تاہم ایسی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔
بخت محمد کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور دہشت گردی کے ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ہیڈ لائنز
