محمود اچکزئی بلوچ اور پشتونوں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری

پشین(زیبائے پاکستان) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے پشین میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عہدہ خیرات میں ملا ہے اور وہ اس عہدے سے وفاداری نبھاتے ہوئے بلوچ اور پشتون عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو تقسیم کرنے کے بجائے اتحاد، بھائی چارے اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض سیاسی عناصر اپنے مفادات کے لیے صوبے میں اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بلوچ اور پشتون صدیوں سے اس خطے میں ساتھ رہتے آئے ہیں اور دونوں اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی احترام کو نقصان پہنچانے والی سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
