وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سید اقبال شاہ کی رہائش گاہ آمد، سید ارشد حسین شاہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر سید اقبال شاہ کی رہائش گاہ گئے، جہاں انہوں نے ان کے بھائی سید ارشد حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے اس موقع پر صوبائی وزراء بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے سید اقبال شاہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں حکومت بلوچستان اور وہ ذاتی طور پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی عزیز کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے، تاہم اللہ تعالیٰ کی رضا پر صبر اور دعا ہی مومن کا بہترین سہارا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.