حکومت بلوچستان اخبافروشوں کیلئے فلاح و بہبود فنڈکو دوگنا کرے تاکہ اخبار فروشوں کی مالی مدد کی جاسکے،اخبار فروشاں

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) انجمن اخبار فروشاں کوئٹہ بلوچستان کے رہنماوں حاجی غازی خان، میراحمد راسکوہ وال،حاجی سعیداحمد، حاجی شفیع محمد، شاہ جہاں، حاجی اللہ گل، عبدالمجید، محمد نعیم جان، حاجی لعل محمد، عبدالفتان، سید کریم شاہ، میرلیاقت علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی اپنے وعدے کے مطاب بجٹ میں انجمن اخبارفروشاں کیلئے فلاح و بہبود فنڈ کیلئے رقم اور اخبار مارکیٹ کیلئے سالانہ گرانٹ کو شامل کریں تاکہ اخبارفروشوں کے مسائل میں کمی واقع ہوسکی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے انجمن اخبارفروشاں کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ بجٹ میں انجمن اخبارفروشاں کیلئے فلاح و بہبود فنڈ کیلئے رقم اور اخبار مارکیٹ کیلئے سالانہ گرانٹ کیلئے پیسے رکھے جائیں گے لیکن دو بجٹ پیش ہونے کے باوجود تاحال کوئی بجٹ نہیں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اخبار مارکیٹ کی مرمت و تیزئین آرائش کا کام نہیں ہوسکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے اخبارفروشوں کے500گھرانوں کیلئے فلاح و بہبود فنڈ قائم کیا تھا اخبار فروش کثیر تعداد میں ہونے کی وجہ سے یہ رقم انتہائی قلیل ہے حکومت بلوچستان اخبافروشوں کیلئے فلاح و بہبود فنڈکو دوگنا کرے تاکہ اخبار فروشوں کی مالی مدد کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اخبارفروش طبقہ انتہائی غریب ہے اور وہ دوقت کی روٹی بڑی مشکل سے پوری کرپاتا ہے اور اس مہنگائی کے دور میںبھی اکثر اخبارفروش کرایے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستا ن میرسرفراز بگٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ مالی سال 2026-27ءکے بجٹ میں انجمن اخبارفروشاں کیلئے فلاح و بہبود فنڈ کی رقم میں اضافہ اور اخبار مارکیٹ کیلئے سالانہ گرانٹ اور اخبارفروشوں کیلئے ہاوسنگ اسکیم کا اعلان کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.