کوئٹہ / پشتون آباد میں بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ عوام کے لیے عذاب بن گئی

0

 

کوئٹہ (زیبائے پاکستان)کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پشتون آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے یعقوب خان بادیزی کا کہنا ہے کہ کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس کے باعث گھریلو معاملات، کاروباری سرگرمیاں اور طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے۔

شہریوں کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں بار بار بجلی کی بندش نے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ بیشتر گھروں میں پانی موٹرز کے ذریعے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہو رہی ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار سے متعلق نہ تو کوئی باقاعدہ شیڈول جاری کیا جاتا ہے اور نہ ہی عوام کو پیشگی آگاہ کیا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار بندش کے باعث چھوٹے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں جبکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.