کوئٹہ: لکپاس ٹول پلازہ سے سونا خان تک اور سونا خان تھانہ سے شیخ زید اسپتال کسٹم چوک تک سڑک ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بدترین خستہ حالی کا شکار
کوئٹہ(زیبائے پاکستان)بلوچستان میں شاہراہوں کی بدترین صورتحال آپ کو کوئٹہ شہر میں داخل ہونے سے پہلے ہی نظر آتی ہے ایک طرف بنی بنائی سڑکوں کو اکھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے دوسری جانب زیر تعمیر سڑکیں عرصہ دراز سے تکمیل کے منتظر ہیں لکپاس ٹول پلازہ سے سونا خان تھانہ تک بنی بنائی سڑک کو پچھلے سال اکھاڑ کر پھینک دیا گیا ٹریفک یک طرفہ ہونے سے کئی حادثات ہوئے جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں تاحال اس سڑک پر چالیس فیصد کام بھی نہیں ہوا دوسری جانب سونا خان تھانہ سے شیخ زید ہسپتال اور کسٹم چوک تک دو سال سے سڑک زیر تعمیر ہے نہ کوئی پانی کا چھڑکاؤ نہ ہی متبادل انتظامات کئے گئے ہیں ایسا لگتا ہے کہ کام بند پڑا ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے اندر بنی بنائی سڑکوں کو اکھاڑ کر دوبارہ بنایا جاتا ہے عوامی حلقوں نے سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-
