سوراب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید مشکلات سے دوچار

0

سوراب(زیبائے پاکستان) سوراب میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں گھنٹوں بجلی کی بندش نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔

مقامی شہریوں کے مطابق لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو امور، کاروباری سرگرمیاں اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ بچوں، بزرگوں، مریضوں اور محنت کش طبقے کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوراب میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مستقل حل نکالا جائے اور بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اہلیانِ سوراب نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیرِ توانائی، واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.