کوئٹہ: وزیراعظم دھرنا شرکا یا ان کی قیادت سے ملاقات اور مذاکرات کیے بغیر اسلام آباد واپس روانہ

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )وزیراعظم دھرنا شرکا یا ان کی قیادت سے ملاقات اور مذاکرات کیے بغیر اسلام آباد واپس روانہ
وزیراعظم نے دورہ کوئٹہ کے دوران امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، تاہم شہر میں 21 شہدا کی میتوں کے ہمراہ جاری احتجاجی دھرنوں کے شرکا یا نمائندوں سے کوئی ملاقات نہیں کی گئی۔ اس صورتحال پر دھرنا شرکا میں مایوسی پائی گئی، جبکہ مظاہرین نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دوسری جانب دھرنے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے براہ راست مذاکرات اور اپنے مطالبات پر عملی پیش رفت کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم کی واپسی کے باوجود دھرنے مختلف مقامات پر بدستور جاری ہیں، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔سرکاری ذرائع کی جانب سے وزیراعظم اور دھرنا قیادت کے درمیان ملاقات نہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.