کوئٹہ (زیبائے پاکستان)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے پولیس فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا
فورس کے جوانوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے
، میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہیں گی
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہنہ اڑک سانحے کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات، اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
شہداء کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون اور مکمل سرکاری معاونت فراہم کی جائے گی
شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی،
