کوئٹہ : قانون کی عملداری کو قائم رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بلوچستان پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر
کوئٹہ (زیبائے پاکستان)آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کلی ببری ہنہ کا دورہ کیا ۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کو کلی ببری اور شعبان کے ملحقہ علاقوں میں آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی ۔
دہشت گردی کے خلاف بلوچستان پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے ۔
قانون کی عملداری کو قائم رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بلوچستان پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،
پولیس کے جوان فرنٹ لائن میں رہتے ہوئے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلا ف لڑ رہی ہے ۔
بلوچستان پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف سینہ سُپر رہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے تک اپنا اہم کردار ادا کر تی رہی گئی ،
