وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث عناصر کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے

بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، ریاست دشمن عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی

بھارت کے سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی

حکومت بلوچستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

بلوچستان میں امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی

سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.