اقتدار کی سیاست نے ملک کو خون میں نہلا دیااب خاموشی جرم ہے پاکستان کو آگ میں کس نے جھونکا قوم اب فیصلہ کرے زلیخہ عزیز مندوخیل

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر زلیخہ عزیز مندوخیل نے کہا ہے کہ  اقتدار کی سیاست نے ملک کو خون میں نہلا دیااب خاموشی جرم ہے پاکستان کو آگ میں کس نے جھونکا قوم اب فیصلہ کرے

پاکستان مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا قومی اتحاد ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ ہے

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر سابق وزیراعلی کوارڈنیئٹر زلیخہ عزیز مندوخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ چند برسوں سے شدید سیاسی کشیدگی، بدامنی اور عدم استحکام کا شکار ہےجس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں

زلیخہ عزیز مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حالات پر پوری قوم کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگاکیونکہ مسلسل نفرت تقسیم اور محاذ آرائی کسی بھی ملک کے لیے نیک شگون نہیں

زلیخہ عزیز مندوخیل نے کہا کہ ان کی رائے میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے اور اس کے بعد اختیار کی گئی سیاسی حکمت عملی نے ملک میں بے یقینی سیاسی کشیدگی اور قومی تقسیم کو مزید گہرا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے کشمیر، اسلام آباد سے مریدکے اور خیبر پختونخوا سے بلوچستان تک امن و امان کی خراب صورتحال نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ سب سے زیادہ نقصان عام شہری اٹھا رہے ہیں

زلیخہ عزیز مندوخیل نے کہا کہ کسی بھی سیاسی اختلاف کی قیمت عوام کے خون، ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کی صورت میں ادا نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان کی بقا ترقی اور خوشحالی اس بات میں ہے کہ تمام سیاسی قوتیں آئین جمہوریت، قانون کی بالادستی اور عوامی مفاد کو مقدم رکھیں

زلیخہ عزیز مندوخیل نے کہا کہ آج وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم ذاتی، جماعتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک میں امن انصاف برداشت اور قومی ہم آہنگی کے لیے متحد ہوانہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اب بھی حالات کی سنگینی کو نہ سمجھا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی

زلیخہ عزیز مندوخیل نے مزید کہا کہ پاکستان مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ قومی اتحاد، باہمی احترام آئینی راستہ اور جمہوری اقدار ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ ہیں انہوں نے تمام سیاسی قیادت، ریاستی اداروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے بہتر مستقبل، امن اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.