5 اگست فیصلہ کن دن عوام اپنے مستقبل پاکستان اور عوامی وزیراعظم عمران خان کے لیے نکلیں زلیخہ عزیز مندوخیل

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )تحریکِ انصاف کی ٹکٹ ہولڈر اور سابق وزیراعلیٰ کوآرڈینیٹر زلیخہ عزیز مندوخیل نے عوام سے 5 اگست کو بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک سیاسی احتجاج نہیں بلکہ اپنے مستقبل اپنی آنے والی نسلوں اور پاکستان کی بقا کی جدوجہد ہے

زلیخہ عزیز مندوخیل نے کہا کہ اگر آج قوم نے غلامی کو قبول کر لیا تو آنے والی نسلوں کو بھی اسی غلامی کی قیمت چکانا پڑے گی موجودہ بحرانوں سے نکلنے اور ملک کو درست سمت پر لانے کا واحد حل عمران خان کی قیادت ہے

زلیخہ عزیز مندوخیل نے کہا کہ ملک کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے تاجر برادری پریشان ہے روزگار کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہر طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے

زلیخہ عزیز مندوخیل نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحدی تجارت متاثر ہونے اور بارڈر بند رہنے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہےجس کے اثرات براہِ راست ملکی معیشت اور عوام کی زندگیوں پر پڑ رہے ہیں

زلیخہ عزیز مندوخیل نے مزید کہا کہ 5 اگست کو ہر باشعور پاکستانی اپنے حق اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل جمہوریت کی بحالی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے گھروں سے نکلے اور پرامن انداز میں اپنی آواز بلند کرے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.