کوئٹہ ویسٹ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی، متعدد سیل

0

کوئٹہ ویسٹ (زیبائے پاکستان ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف عمر اور اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم نے ویسٹرن بائی پاس پر غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مختلف کرش پلانٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں سپریم کورٹ کے احکامات اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق ویسٹرن بائی پاس اور گردونواح میں کرش پلانٹس پر پابندی کی بنیادی وجوہات میں ماحولیاتی آلودگی، گرد و غبار کے باعث فضائی آلودگی اور شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ، عوامی صحت اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی پلانٹ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.