بی ایم سی کے فائنل ایئر طلبہ کا ہاؤس جاب تاحال شروع نہ ہونا تشویشناک ہے

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )بولان میڈیکل کالج (BMC) کے فائنل ایئر طلبہ کا رزلٹ 18 جون 2026 کو جاری کیا جا چکا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کئی ہفتے گزرنے کے باوجود PGMI کی جانب سے ہاؤس جاب کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔

فائنل ایئر کے طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہاؤس جاب شروع کرنے کے منتظر ہیں، مگر متعلقہ حکام کی عدم توجہی اور غیر ضروری تاخیر کے باعث طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ ہاؤس جاب میں تاخیر نہ صرف طلبہ کے پیشہ ورانہ کیریئر کو متاثر کر رہی ہے بلکہ ان کے مستقبل کے منصوبوں میں بھی رکاوٹ بن رہی ہے۔

ہم متعلقہ حکام، بالخصوص PGMI اور محکمہ صحت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور BMC فائنل ایئر کے طلبہ کا ہاؤس جاب بلا تاخیر شروع کیا جائے۔

طلبہ نے برسوں کی محنت کے بعد اپنی تعلیم مکمل کی ہے، اب انہیں مزید غیر ضروری انتظار میں رکھنا کسی صورت مناسب نہیں۔

ہماری تعلیم مکمل ہو چکی ہے، اب ہمارا حق ہے کہ ہمیں بروقت ہاؤس جاب کا موقع دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.