ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری سے خواتین وفد کی ملاقات۔ خواتین نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی اپنی مسائل سے آگاہ کی ۔

0

قلات (زیبائے پاکستان )ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری سے خواتین وفد کی ملاقات۔
خواتین نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی اپنی مسائل سے آگاہ کی ۔
ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، تحفظ، تعلیم، صحت اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین کو درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں باعزت اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خواتین کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنے گی اور ان کے ازالے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تعلیم، ہنر مندی اور معاشی خودمختاری کو فروغ دے کر انہیں معاشرے کی ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

انجینیئر عائشہ زہری نے کہا کہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے، اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں، سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.