یومِ دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، فیاض محمود شیخ

0

شکارپور(زیبائے پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یومِ دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، یومِ دفاع پاکستان ہمیں ان عظیم شہداء غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے پیارے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں جرات، بہادری، عزم اتحاد کی علامت ہے، پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
فیاض محمود شیخ نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاک فوج، قوم نے اتحاد و یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔
ہمارے شہداء غازیوں کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ملکی دفاع صرف سرحدوں کی حفاظت تک محدود نہیں بلکہ تعلیم، معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی قومی یکجہتی کے شعبوں میں ترقی بھی دفاعِ وطن کا اہم تقاضا ہے۔
نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے، طلبہ محنت، دیانت، نظم و ضبط مثبت سوچ اپنا شعار بناتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، خودمختاری استحکام کے لیے متحد رہنا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.