کوئٹہ (زیبائے پاکستان)سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،
سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو انسداد دہشتگردی کوئٹہ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
عدالت نے ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا،
اے ٹی سی جج سید علی مبین نے کیس کی سماعت کی، جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عائشہ فیض کا تین روزہ ریمانڈ منظور کرلیا،
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی میں بھی مقدمہ درج ہے،
جبکہ سابق پولیس سرجن کے خلاف تین روز قبل سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
