صوبائی مشیر برائے کلچر و یوتھ افیئرز نوابزادہ زرین خان مگسی — نوجوانوں کی امید، ثقافت کے فروغ کا عزم

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )صوبائی مشیر برائے کلچر و یوتھ افیئرز نوابزادہ زرین خان مگسی صوبہ بلوچستان میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی متحرک سوچ، مثبت وژن اور نوجوان نسل کے لیے خلوصِ نیت قابلِ تحسین ہے۔
نوابزادہ زرین خان مگسی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور متحرک نوجوان رہنما کی حیثیت سے صوبے میں ثقافت کے فروغ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں قومی و صوبائی سطح پر آگے لانے کے لیے مختلف مثبت اقدامات پر توجہ دے رہے ہیں۔ وہ بلوچستان کی منفرد ثقافتی روایات، فنون، ادب اور مقامی اقدار کے تحفظ اور فروغ کو بھی خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو بلوچستان کا قیمتی سرمایہ سمجھتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کے خواہاں ہیں۔ تعلیم، ہنر، کھیل، ثقافتی سرگرمیوں اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ان کا وژن قابلِ قدر ہے۔
نوابزادہ زرین خان مگسی اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ بھی ایک مضبوط اور پُرخلوص رابطہ رکھتے ہیں۔ عوامی مسائل کو سننا، ان کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھانا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ان کی عوامی خدمت کا اہم حصہ ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ان کی مسلسل محنت، عوام سے قربت، نوجوانوں کے لیے مثبت سوچ اور بلوچستان کی ثقافت سے وابستگی ہی وہ خوبیاں ہیں جن کی بدولت وہ عوام بالخصوص نوجوان نسل میں مقبولیت اور اعتماد حاصل کر رہے ہیں۔
یہ امر خوش آئند ہے کہ بلوچستان کو ایسے نوجوان اور تعلیم یافتہ رہنماؤں کی ضرورت ہے جو جدید سوچ کے ساتھ اپنی سرزمین کی روایات، ثقافت اور عوامی اقدار سے بھی مضبوط وابستگی رکھتے ہوں۔ نوابزادہ زرین خان مگسی اسی سوچ اور جذبے کے ساتھ نوجوانوں کو آگے بڑھانے اور بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نوابزادہ زرین خان مگسی کو عوامی خدمت، نوجوانوں کی رہنمائی اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.